تلنگانہ

حیدرآباد کی سڑکوں پر اب دوڑیں گی ڈبل ڈیکر بسیں _ تین بسوں کا افتتاح

حیدرآباد _ 7 فروری ( اردولیکس) ایک طویل عرصے کے بعد شہر حیدرآباد کی سڑکوں پر ڈبل ڈیکر بسیں دوڑیں گے۔ تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راماراو اور مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کی موجودگی میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے حیدرآباد شہر میں تین ڈبل ڈیکر الکٹریک بسوں کا افتتاح کیا۔ چند دن قبل ایک نیٹیزن نے وزیر کے ٹی آر کو ٹویٹ کیا اور ان سے حیدرآباد میں ڈبل ڈیکر بسیں متعارف کرانے کی درخواست کی، اور کے ٹی آر نے انہیں جلد ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا وعدہ کرتے ہوئے جواب دیا۔  وزیر کے ٹی آر نے منگل کو تین الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز کیا۔ ہر ایک بس کی قیمت 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کی ہے اور بس میں 65 افراد بیٹھ سکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button