تلنگانہ

تلنگانہ کے اوٹنور میں چہارشنبہ کی رات زلزلے کے جھٹکے

عادل آباد _ 13 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے اوٹنور میں چہارشنبہ کی رات ہلکا زلزلہ آیا۔  رات 11.23 بجے اوٹنور منڈل کے مرکز میں زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ گھبرا کر نیند سے بیدار ہو گئے۔ عوام مکانات سے نکل کر سڑکوں پر جمع ہو گئے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ زمین دو سیکنڈ تک ہلتی رہی۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت کے باعث گھروں میں موجود اشیاء گر پڑی۔

 

حکام نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.0 تھی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز اتنور منڈل کے مرکز سے 7 کلومیٹر دور تھا  اور زلزلہ  10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ تاہم حکام نے بتایا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات ابھی معلوم نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button