انٹر نیشنل

عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی بس حادثہ کا شکار۔ 35 جاں بحق

نئی دہلی: ایران میں پاکستانی زائرین سے بھری ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ یہ حادثہ ایران کے شہر یزد میں پیش آیا۔ اس حادثے میں 35 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ 18 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

یہ بس ایران سے عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی اور اس میں 53 زائرین سوار تھے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ کے مختلف شہروں سے تھا۔ حادثے کے بعدابتدائی رپورٹس کے مطابق بس کے بریک فیل ہونے کے سبب یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں

 

جن سے غم کا اظہار کیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جاں بحق افراد کی میتیں وطن واپس لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button