تلنگانہ

تلنگانہ چیف منسٹرکیمپ آفیس کے قریب عمارت میں لگی بھیانک آگ

حیدرآباد: حیدرآباد کے بیگم پیٹ میں واقع چیف منسٹرکیمپ آفس کے قریب کل رات ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ عمارت کی پہلی منزل پر تعمیراتی کمپنی میں آگ بھڑک اٹھی اور مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ انہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، حادثہ میں کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی البتہ بڑے پیمانے پرمالی نقصان ضرورہوا۔

آگ کو اوپری منزل پر واقع انشورنس کمپنی اور نیچے گاڑیوں کے شوروم تک پھیلنے سے روکنے کے لیے فائربریگیڈ کے حکام نے کافی کوشش کی اوراس پرقابو پالیا گیا۔ابتدائی طورپرپتہ چلا کہ گنپتی نوراتری کے موقع پر جب کمپنی کے ارکان نے گنیش کی مورتی بٹھائی اس دوران وہاں رکھا ہوا چراغ صوفے پر گرپڑا اور آگ لگ گئی۔

telangana/Fire- Breaks- Out -Nea-r CMs- Camp -Office- Hyderabad

متعلقہ خبریں

Back to top button