تلنگانہ

تلنگانہ میں گورنر کوٹہ کی دو ایم ایل سی نشستیں پر ہو گئیں — کوڈنڈا رام اور محمد اظہر الدین نامزد ؛ جی او جاری

تلنگانہ میں خالی رہنے والی گورنر کوٹہ کی دو ایم ایل سی نشستیں حکومت نے پر کر دی ہیں۔ اس تعلق سے تلنگانہ حکومت نے باقاعدہ جی او جاری کرتے ہوئے ٹی جے ایس صدر پروفیسر کوڈنڈا رام اور سابق بھارتی کرکٹ کپتان و وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین کو ایم ایل سی کے طور پر نامزد کیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ان نامزدگیوں پر گزشتہ کچھ عرصے سے جاری غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز کو گورنر شِو پرتاپ شُکلا نے منظوری دے دی تھی۔

 

بعد ازاں حکومت نے اتوار کے روز باضابطہ جی او جاری کرتے ہوئے ان دونوں گورنر کوٹہ نشستوں کو پر کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل سیاسی اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث ان تقرریوں میں تاخیر ہو رہی تھی، تاہم اب ان نامزدگیوں کے بعد یہ نشستیں باضابطہ طور پر پر کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button