تلنگانہ

حیدرآباد میں دھواں دھار بارش

حیدرآباد: دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں پیر کی  رات دھواں دھار بارش ہوئی اور اس کا سلسلہ آدھی رات تک بھی جاری رہا۔

 

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ چارمینار، چندرائن گٹہ، یاقوت پورہ، بہادرپورہ، فلک نما، اپّوگوڑہ، ایل بی نگر، ناگول، منصورآباد، ونستھلی پورم، سعیدآباد، چمپاپیٹ، سرور نگر اور دلسکھ نگر سمیت کئی علاقوں میں ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں زیرِ آب آ گئیں۔

 

دل سکھ نگر میں سائی بابا مندر کے قریب سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ شہر کے کئی علاقوں میں گھٹنوں تک پانی بھر جانے کے باعث گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 

اطلاع ملتے ہی جی ایچ ایم سی (گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن) کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور پانی کی نکاسی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button