تلنگانہ
حیدرآباد میں گرج و چمک کے ساتھ طوفانی بارش

حیدرآباد ۔شہر حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش ہو رہی ہے۔آج صبح سے شہر میں موسم ابر الود تھا تاہم شام کے وقت اچانک زوردار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔حیدراباد سکندرآباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ پرانے شہر کے بھی بیشتر علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔
بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور ٹریفک کی رفتار سست دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ مزید دو دن تک تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے جبکہ شمالی اور شمال مشرقی تلنگانہ کے کئی اضلاع میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
بارش کے پیش نظر پولیس نے حیدرآباد کی آئی ٹی کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ملازمین کو ضرورت کے مطابق جلد لاگ آؤٹ ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ ٹریفک اور بارش سے پیدا ہونے والی مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔



