تلنگانہ

حیدرآباد زو پارک کے ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ

حیدرآباد: حیدرآباد میں نہرو زولوجیکل پارک دیکھنے والوں کو کیلئے اب ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ایسا کرنے کا فیصلہ زوپارک اور پارکس اتھارٹی آف تلنگانہ (ZAPAT) کی میٹنگ کے دوران کیا گیا جس کی صدارت منگل کو وزیر جنگلات اے اندراکرن ریڈی نے کی۔

نئی قیمتوں کے مطابق اب بالغوں کو ہفتے کے تمام دنوں میں 70 روپے اور چھٹیوں اور ہفتہ کے اختتام پر 80 روپے ٹکٹ کیلئے ادا کرنے ہوں گے، جب کہ بچوں کو ہفتے کے دنوں میں 45 روپے اور چھٹیوں اور ہفتے کے آخر میں 55 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

 اس سے قبل ٹکٹوں کی قیمت ہفتے کے دنوں میں بالغوں کے لیے 60 روپے اور اختتام ہفتہ اور تعطیلات پر 75 روپے مقرر کی گئی تھی جبکہ بچوں کے ٹکٹوں کی قیمت ہفتے کے دنوں میں 40 روپے اور اختتام ہفتہ اور تعطیلات پر 50 روپے تھی۔ محکمہ جنگلات نے بورڈ اجلاس میں داخلہ فیس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ نئی قیمتوں پر کا سے عمل ہوگا لیکن حیدرآباد زو پارک دیکھنے والوں کو ا ٹکٹس کے لیے اضافی رقم‌ خرچ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button