تلنگانہ

نظام آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں رات 12بجے تک دکانات کھلے رکھنے کی اجازت

 

نظام آباد:3/مارچ (پریس نوٹ)نظام آباد پولیس کمشنر کلمیشور‌نظآم‌آباد نے صحافت کیلئے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایاکہ مختلف تہواروں مہا شیو راتری، گڈ فرائیڈے، ماہ رمضان المبارک، اگادی، سری رام نومی، اور آنے والے دنوں میں ہنومان جینتی کے پیش نظر عوام الناس کی سہولتوں کی خرید وفروخت کے لیے نظام آبادکمشنریٹ حدود میں واقع نظا‌م‌ آباد ، بودھن ، آرمور میں کاروباری مراکز کوماہ اپریل کے اختتام تک رات 30: 10 بجے سے بڑھاکررات 12 بجے تک یعنی مزید دیڑھ گھنٹہ اضافہ کرتے ہوئے رعایت دی گئی ہے۔پولیس کمشنر نظام آباد کلمیشور کے اس جاری کردہ تازہ احکامات کی روشنی میں تاجرین و دکاندار ماہ اپریل کے اختتام تک رات 12بجے تک اپنے کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button