تلنگانہ

طوفان کا اثر حیدرآباد میں بارش موسم سرد

حیدرآباد: طوفان میچنونگ کے اثر سے ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کئی مقامات پر بارش ہو رہی ہے۔ حیدرآباد میں بھی آج صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے۔دونوں شہروں کے کئی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے اسی دوران محکمہ موسمیات نے ریاست تلنگانہ میں اگلے دو دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ طوفان کے پیش نظر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے 150 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ طوفان کی وجہ سے دونوں ریاستوں میں سرکاری مشنری چوکس ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button