جنرل نیوز

نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی کالج بوائز کے طالب علم کی انٹرمیڈیٹ میں شاندار کامیابی

نارائن پیٹ: 10 مئی (اردو لیکس) نارائن پیٹ اقلیتی اقامتی کالج بوائز کے طالب علم نے انٹرمیڈیٹ میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ سال دوم کے ایم پی سی گروپ کے سائی کمار نے 1000/980 نشانات حاصل کئے۔ جبکہ دیگر طلباء نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ کالج پرنسپل جگدیش ریڈی ودیگر اسٹاف نے طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اس موقع پر پرنسپل نے بتایا کہ جناب محمد شفیع اللہ سکریٹری ٹمریز کی نگرانی میں اقلیتی اقامتی اسکول و کالج چلائے جارہے ہیں۔ جس سے ہزاروں طلباء استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے اولیاء طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے ٹمریز کالج و اسکول میں داخلہ دلوائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button