تلنگانہ

21سال بعد ہریش راؤ سے دوبارہ ملاقات، کوئی سیاسی مقصد نہیں: جگا ریڈی

حیدرآباد: سابق ریاستی وزیر ہریش راؤ نے سابق رکن اسمبلی اور کانگریس قائد جگا ریڈی کے فرزند بھرت سائی ریڈی اور پَلاک پٹیل کی شادی کے بعد سنگاریڈی میں ان کی رہائش گاہ پہنچ کر نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

دو روز قبل انجام پائی اس شادی کے موقع پر ہریش راؤ نے جگا ریڈی سے بھی ملاقات کی اور دونوں نے کچھ دیر تک بات چیت کرتے ہوئے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔ اس موقع پر جگا ریڈی نے بتایا کہ 2004 میں جب ہریش راؤ وزیر تھے تو وہ ان سے ملاقات کیا کرتے تھے اور ان کے چیمبر میں ساتھ کھانا بھی کھاتے تھے، لیکن کانگریس میں شمولیت کے بعد اب تک ان کی دوبارہ ملاقات نہیں ہوئی تھی

 

۔ تقریباً 21 سال بعد ایک خاندانی تقریب میں دونوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی بیٹی کی شادی میں وہ ہریش راؤ کو مدعو نہیں کرسکے تھے، تاہم اس مرتبہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ ہریش راؤ اس تقریب میں شرکت سے محروم رہ جائیں، اسی لیے انہیں خصوصی طور پر مدعو کیا۔

 

جگا ریڈی نے واضح کیا کہ اس ملاقات میں کوئی سیاسی مقصد یا پوشیدہ مفاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ اور ذاتی تعلقات اپنی جگہ ہیں۔ ہریش راؤ بی آر ایس کے اہم قائد ہیں، جبکہ وہ خود کانگریس میں ایک مخصوص مقام رکھتے ہیں۔

 

انہوں نے یاد دلایا کہ ہریش راؤ کے دس سالہ دور وزارت میں وہ خود رکن اسمبلی ہونے کے باوجود ان سے ملاقات نہیں کرتے تھے۔ ہریش راؤ کے ساتھ سابق رکن اسمبلی کرانتی کرن اور ڈی سی ایم ایس کے چیئرمین شیوا کمار بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button