تلنگانہ

یومِ تاسیسِ تلنگانہ، سینئر سٹیزنز کیلئے مفت بس سفر اسکیم کااعلان کرنے کی اپیل : محمدحسام الدین صدیقی 

یومِ تاسیسِ تلنگانہ، سینئر سٹیزنز کیلئے مفت بس سفر اسکیم کااعلان کرنے کی اپیل : محمدحسام الدین صدیقی

حیدرآباد(راست)یومِ تاسیسِ تلنگانہ کے موقع پر بزرگ شہریوں (سینئر سٹیزنز) کیلئے بھی بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہمی کااعلان کیاجائے۔ یہی طبقہ، چاہے مرد ہو یا عورت اس سہولت کا اصل مستحق ہے

 

۔ان خیالات کااظہار مہر آرگنائزیشن کے صدر محمد حسام الدین صدیقی نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے اپنی اپیل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ غریب ضعیف حضرات کو معمولی سفر کے لیے بھی اپنی اولاد سے پیسے مانگنے پڑتے ہیں، جو کسی طور مناسب نہیں۔ اگر حکومت کی جانب سے انہیں بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے تو وہ اپنی مرضی سے کہیں بھی جا سکتے ہیں،

 

جس سے نہ صرف اُن کا ذہنی سکون بحال ہوگا بلکہ جسمانی صحت پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔ دن بھر گھر میں بیٹھے رہنا اُن کے لیے بیزاری اور افسردگی کا سبب بن جاتا ہے۔حسام الدین صدیقی نے تجویز پیش کی کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ سینئر سٹیزن کارڈ کو ہی مفت بس پاس تصور کیا جائے۔

 

اُنہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ خواتین کے لیے بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا کئی بار بے جا استعمال ہو رہا ہے، جس کے باعث دیگر مسافروں، خصوصاً ضعیف مرد حضرات کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

محمد حسام الدین صدیقی نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کریں اور صرف سینئر سٹیزنز جس میں ضعیف مرد حضرات وخواتین دونوں شامل ہوں ان کے لیے بسوں میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کریں، تاکہ یہ سہولت یومِ تاسیسِ تلنگانہ کے موقع پر حکومت کی جانب سے بزرگوں کے لیے ایک موزوں اور بہترین تحفہ ثابت ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button