تلنگانہ

تارک راماراو نے نوجوانوں کی خواہش پر دعوت افطار میں شرکت کی

بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر تارک راماراو نے حیدرآباد کے رسول پورہ کے گن بازار گراؤنڈ میں دعوت افطار میں شرکت کی۔ کے ٹی آر نے گن بازار کے نوجوانوں کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  دی گئی   افطار کی دعوت میں شرکت کی درخواست پر چہارشنبہ کو گن بازار گراونڈ پہنچے جس میں علاقے کے نوجوانوں ان سے ان کے مہمان بننے کی درخواست کی تھی

اس موقع پر تارک راماراو نے دعوت افطار میں شرکت کی اور مقامی نوجوانوں اور بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کافی وقت گزارا۔

بی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر کے ساتھ بی آر ایس ملکاجگیری پارلیمنٹ امیدوار راگیڈی لکشما ریڈی اور دیگر بی آر ایس قائدین بھی دعوت افطار میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button