تلنگانہ

حیدرآباد میں کورونا کی واپسی، شہریوں میں تشویش کی لہر۔ماہرین نے نئی قسموں سے متعلق دی اہم معلومات

حیدرآباد ۔ ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے اور روز بہ روز کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے عوام میں تشویش اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے میں احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

 

عثمانیہ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجاراؤ نے کہا کہ کورونا کی اصل قسم "اومیکرون” اب تقریباً ناپید ہو چکی ہے تاہم اس کی ذیلی اقسام جیسے MC1.10.1، LB1.3.1، اور LF7 اب بھی موجود ہیں۔ ان ہی سے جے این۔1 (JN.1)، ایل پی 8.1 (LP 8.1)، ایکس ایف پی (XFP)، اور ایکس ای سی (XEC) جیسی نئی اقسام وجود میں آئی ہیں جن میں سے LP 8.1 سب سے زیادہ، تقریباً 70 فیصد پھیلاؤ کی شرح رکھتی ہے۔

 

ڈاکٹر راجاراؤ نے مزید وضاحت کی کہ حالیہ ویرینٹس کے باعث فی الحال کوئی شدید خطرہ یا گھبراہٹ کی ضرورت نہیں لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے تاکہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

 

عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہجوم سے گریز کریں ماسک کا استعمال کریں اور اگر کسی قسم کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طبی مشورہ لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button