تلنگانہ

ایم اے فہیم، تلنگانہ فوڈ کارپوریشن کے چیرمین نامزد

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ فوڈ کارپوریشن چیرمین کی حیثیت سے سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو کے کانگریس لیڈر ایم اے فہیم کو مقرر کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ کانگریس حکومت نے ہفتہ کی رات کئی قائدین کو نامزد عہدے دیے ہیں۔ اس فہرست میں فہیم بھی شامل ہیں

۔ انہوں نے  چیرمین نامزد کرنے پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایم اے فہیم نے کہا کہ سی ایم ریونت ریڈی ان پر کئے گئے اعتماد کو برقرار رکھیں گے، پارٹی انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی، اے آئی سی سی سکریٹریز، وزیر دامودرا راجنارسمہا، سابق ایم ایل اے جگاریڈی، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی، ہرکارا وینوگوپال، ضلع قائدین، دوستوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button