تلنگانہ

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، حافظ محمد فیاض علی

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، حافظ محمد فیاض علی

 

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ناخوشگوار واقعے کی اطلاعات کو الیمزان حج و عمرہ گروپ کے مینجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد فیاض علی نے غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ، بالخصوص مسجد الحرام میں حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں اور زائرین اطمینان کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

 

حافظ محمد فیاض علی نے مکہ مکرمہ سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے ہزاروں زائرین اس وقت مسجد الحرام میں عبادات اور عمرہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ ان میں تلنگانہ سمیت ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے آنے والے زائرین بھی شامل ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ الیمزان حج و عمرہ گروپ کے ساتھ مکہ مکرمہ پہنچنے والے زائرین اب تک دو مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اور تمام زائرین خیریت سے ہیں۔ انہوں نے اپنے گروپ کے ہمراہ جبلِ رحمت اور میدانِ عرفات سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے موجودہ حالات سے متعلق وضاحت پیش کی۔

 

حافظ محمد فیاض علی نے کہا کہ مسجد الحرام میں کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاعات سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد حیدرآباد کی متعدد ٹریول کمپنیوں اور عمرہ کی خواہش رکھنے والے افراد نے ان سے مکہ مکرمہ کے حالات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی اطلاعات درست نہیں ہیں اور مکہ مکرمہ میں امن و سکون کا ماحول برقرار ہے۔

 

انہوں نے عمرہ کے خواہش مند افراد اور ان کے اہلِ خانہ سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور کسی بھی خبر کی تصدیق معتبر ذرائع سے کرنے کے بعد ہی اسے آگے شیئر کریں۔حافظ محمد فیاض علی نے بتایا که آن کے گروپ کی جانب سے 14 اور 18 اکتوبر اور. 11 نومبر کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے تین قافلے روآنہ ہونے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button