جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں بس الٹ گئی 3 ہلاک 7 زخمی

حیدرآباد ۔تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کی اننت گری گھاٹ روڈ پر ایک پرائیویٹ ٹراویلس بس الٹ گئی۔ اس حادثے میں تین خواتین ہلاک ہوگئے جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو کے قریب کیسارم سے 54 افراد ٹراویلس کی بس کے ذریعے وقارآباد ضلع کے دھارور منڈل کے چنتاکنٹا روانہ ہوئے تھے۔
یہ تمام افراد ایک آخری رسومات میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ اسی دوران اننت گری کی پہاڑی سے نیچے اترتے وقت گھاٹ روڈ پر بس بے قابو ہو کر سڑک سے ایک طرف نکل گئی اور الٹ گئی۔



