تلنگانہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں مرکزی وزراء کےخلاف درج مقدمہ کا معاملہ _ امیت شاہ اور کشن ریڈی کے نام چارج شیٹ سے ہٹا دئے گئے

حیدرآباد _ 7 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں پرانے شہر کے مغل پورہ پولیس کی طرف سے درج ایک کیس میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی کے نام چارج شیٹ سے خارج کردیئے۔

 

پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کرنے کے بعد کہ امیت شاہ اور  کشن ریڈی دونوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی تھی ان کے  ناموں کو ہٹا دیا گیا۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر جی نرنجن جو شکایت کنندہ تھے کو آٹھویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ، حیدرآباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ مغل پورہ پولیس نے کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے اور ملزم نمبر تین اور چار  بلترتیب امیت شاہ اور کشن ریڈی کے نام کو حذف کر دیا گیا کیونکہ ان کا کردار قائم نہیں ہوا تھا۔

 

عدالت نے نرنجن کو ہدایت دی کہ وہ 7 جولائی کو شخصی طور پر یا کسی وکیل کے ذریعے حاضر ہو، جس کا عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ نرنجن نے شکایت درج کروائی کہ امیت  شاہ اور کشن ریڈی اور دیگر نے پرانے شہر میں لوک سبھا انتخابی ریلی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button