ووٹر لسٹ میں نام نہیں؟ SIR 2026 میں اپنا ووٹ کس طرح سے کریں محفوظ جانیں

حیدرآباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے کل جاری کی گئی تلنگانہ کے ووٹرس کی خصوصی جامع نظرثانی (SIR) کی مسودہ فہرست میں اگر آپ کا نام موجود نہیں ہے یا آپ کو فہرست میں کسی بات پر اعتراض ہے یا آپ کی تفصیلات میں کوئی غلطی ہے تو آپ درج ذیل طریقوں سے اپنے ووٹ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مسودہ فہرست میں نام نہ ہونے یا تفصیلات غلط ہونے کی صورت میں انہیں درست یا شامل کروانے کا موقع دیا ہے۔اس کے لیے الیکشن کمیشن نے تین طرح کے فارم کے ذریعے درخواست دینے کی سہولت فراہم کی ہے:
فارم 6: نئے ووٹر کے طور پر رجسٹریشن کے لیے۔
فارم 6A: بیرونِ ملک رہنے والے بھارتی شہریوں کے لیے۔
فارم 7: فوت شدہ، منتقل ہو چکے یا نااہل ووٹرس کے نام حذف کرنے اور اس سلسلے میں اعتراض درج کروانے کے لیے۔
اگر آپ کو تفصیلات میں ترمیم، رہائش کا پتہ تبدیل کرنے، EPIC کارڈ تبدیل کروانے یا PwD (معذور افراد) کے طور پر رجسٹریشن کروانا ہے تو فارم 8 کے ذریعے درخواست دی جا سکتی ہے۔یہ درخواستیں 17 اگست سے 16 ستمبر کے درمیان متعلقہ ERO، AERO یا BLO کو جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
آن لائن درخواست دینے کے لیے الیکشن کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ voters.eci.gov.inیا ECINET موبائل ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہاں ووٹر رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ اعتراضات بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔
اپنا ووٹ فہرست میں موجود ہے یا نہیں، کیسے چیک کریں؟
سب سے پہلے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ ECI کی ویب سائٹ
کھولیں۔وہاں “SIR-2026 Download Electoral Roll” پر کلک کریں۔
اس کے بعد آنے والی ونڈو میں تلنگانہ یا آندھرا پردیش منتخب کریں۔پھر اپنا ضلع، اسمبلی حلقہ اور زبان منتخب کریں۔ اس کے بعد نیچے ووٹر فہرستیں نظر آئیں گی۔اپنی پارٹ نمبر/نام منتخب کریں اوپر دکھائی دینے والا کیپچا کوڈ درج کریں اور Download پر کلک کریں۔
آپ کی ووٹر لسٹ PDF کی شکل میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی۔
PDF میں آپ اپنا سلسلہ نمبر Serial Number، نام یا EPIC نمبر استعمال کرکے اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔
سادہ الفاظ میں اگر SIR کی مسودہ ووٹر لسٹ میں آپ کا نام نہیں ہے یا معلومات غلط ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں متعلقہ فارم کے ذریعے 17 اگست سے 16 ستمبر کے دوران درستگی یا رجسٹریشن کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔




