تلنگانہ

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں لو لگنے سے ایک شخص کی موت

ورنگل _ 29 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے  ماری پیڈا  بلدیہ  کے رہنے والے محمد عبدالعزیز (40) کی اتوار کو لو لگنے  سے موت ہوگئی۔ متوفی کے گھر والوں کے مطابق محمد عبدالعزیز  پان شاپ  چلا کر زندگی گزارتے تھے ۔ جمعہ کی شام وہ گھر آئے اور سن اسٹروک کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔

 

جس پر گھر والوں نے انھیں آر ایم پی ڈاکٹر کے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹر نے تشویشناک حالت دیکھ کر کھمم ہاسپٹل لے جانے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کھمم کے ڈاکٹروں نے بھی انہیں حیدرآباد لے جانے کا مشورہ دیا۔جس پر  انہیں حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ گھر والوں نے بتایا کہ عزیز اتوار کو علاج کے دوران فوت ہو گئے ۔ مرحوم کو پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا دو بیٹیاں  ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button