جرائم و حادثات
ٹھیری ہوئی ٹرین کو آگ لگ گئی _ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں حادثہ

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال شہر کے مضافاتی علاقے لنگم پیٹ ریلوے اسٹیشن میں ایک ٹھیری ہوئی ٹرین کو آگ لگ گئی۔اس ٹرین کی بوگیوں میں کوئلہ منتقل کیا جا رہا تھا اسٹیشن ماسٹر نے بوگیوں سے دھواں اٹھتا دیکھ کر فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی۔فائر بریگیڈ کا عملہ فوری طور پر اسٹیشن پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔اس حادثہ میں 5 لاکھ روپے کا کوئلہ جل گیا۔