تلنگانہ

حیدراباد میں گرج چمک کے ساتھ رات بھر بارش – چندانگر میں سب سے 12 اعشاریہ 7 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ

تلنگانہ بھر میں موسم نے اچانک کروٹ لے لی ہے۔ دارالحکومت حیدرآباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کے بعد کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ مسلسل ہونے والی شدید بارش کے باعث شہر کی اہم سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جبکہ نالوں کے ابل پڑنے سے متعدد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

 

آدھی رات کے وقت اچانک سڑکوں پر سیلابی پانی جمع ہونے سے گاڑی چلانے والوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے آئی ٹی کوریڈور اور مغربی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

شہر میں ریکارڈ کی گئی اہم بارش کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

– چندا نگر: 12.7 سینٹی میٹر

– رام چندر پورم: 12.7 سینٹی میٹر

– لنگم پلی: 12.0 سینٹی میٹر

– شیورام پلی: 10.1 سینٹی میٹر

– گچی باؤلی: 10.0 سینٹی میٹر

– پٹن چیرو: 7.6 سینٹی میٹر

– راجندر نگر: 6.5 سینٹی میٹر

Ms

متعلقہ خبریں

Back to top button