تلنگانہ

کالیشورم کیس میں بڑا ریلیف — ہائی کورٹ نے کمیشن کی رپورٹ پر روک لگا دی، کے سی آر و ہریش راؤ کو راحت

حیدرآباد:   کالیشورم پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے قائم جسٹس پی سی گھوش کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز اہم فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو  اور سابق وزیر ہریش راؤ کو راحت فراہم کرتے ہوئے کمیشن کی کارروائیوں پر سوال اٹھایا۔

 

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جسٹس پی سی گھوش کمیشن نے طے شدہ قواعد و ضوابط کی پابندی نہیں کی، لہٰذا اس کی رپورٹ کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

 

واضح رہے کہ 14 مارچ 2024 کو جاری جی او نمبر 6 کے تحت بیارجوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے اس کمیشن کی تشکیل کی گئی تھی۔ اس جی او کو چیلنج کرتے ہوئے سابق چیف منسٹر کے سی آر، سابق وزیر ٹی ہریش راؤ، آئی اے ایس افسران سمیتا سبروال اور ایس کے جوشی نے الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں۔

 

چیف جسٹس اپریش کمار سنگھ اور جسٹس جی ایم محی الدین پر مشتمل بنچ نے طویل سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نہ صرف کے سی آر اور ہریش راؤ بلکہ دیگر درخواست گزاروں کو بھی راحت فراہم کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button