مبارکباد

عمیرہ مہوین دختر اشفاق بانسواڑہ کو انٹرمیڈیٹ میں ریاستی سطح پر رینک _ سارا فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے تہنیت

نظام آباد 21/ مئ (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) معاشرے میں تعلیمی میدان میں لڑکیاں ،لڑکوں کے پر سبقت حاصل کی ہوئی حال ہی میں جاری کئے گئے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں بانسواڑہ سے تعلق رکھنے والی محمد اشفاق کی ہونہار دختر عمیرہ مہوین نے انٹرمیڈیٹ میں ریاستی سطح پر امتیازی نشانات کے ساتھ کامیابی حاصل کی

 

اس طالبہ نے ایک ہزار کے منجملہ 994 نشانات حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین اور تعلیمی ادارے کا نام بلند کیا اور دیگر طالبات کے لئے مثال قائم کی وہ بھارت رتنا جونیئر کالج بانسواڑہ ضلع کاماریڈی سے اپنی بی پی سی سائنس گروپ سے تعلیم حاصل کی سارا فاؤنڈیشن نظام آباد کی جانب سے صابر حسین صدر کی قیادت میں ایک وفد نے طالبہ کی رہائش گاہ بانسواڑہ پہونچ کر عمیرہ مہوین کو ریاستی سطح پر رینک حاصل کرنے ار سارا فاؤنڈیشن کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور ایک ممنٹو پیش کرتے ہوئے اس طالبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی

اور اس طالبہ کے والد محمد اشفاق اور ان کے افراد خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مستقبل میں مزید ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی دعاؤں سے نوازا اس موقع پر ڈاکٹر عاصم ، امیر جماعت بانسواڑہ عبدالحفیظ، عبد الرزاق کے علاوہ دیگر معززین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی

 

علاوہ ازیں تہذیبی سفیر و سوشل میڈیا کی سرگرم شخصیت سید احمد پریمی حال مقیم امریکہ نے بھی عمیرہ مہوین کو ریاستی سطح پر رینک حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنی دعاؤں سے نوازا

متعلقہ خبریں

Back to top button