نیشنل

پہلگام حملہ کا ایک سال مکمل

نئی دہلی:ٹھیک ایک سال آج ہی کے دن 22 اپریل 2025 کو کشمیر کے پہلگام میں 26 سیاحوں کو دہشت گردوں نے ہلاک ردیا گیا۔ یہ واقعہ ہندوستانیوں کے دلوں میں ایک نہ بھرنے والا زخم بن کر رہ گیا ہے۔

 

آج اس سیاہ دن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ آج کے دن پہلگام سیاحتی مقام سیاحوں سے بھرا ہوا تھا کہ اچانک گولیوں کی آواز نے اس پرسکون ماحول کو مکدرکردیا۔ مرنے والوں یں نئے شادی شدہ جوڑے، فوج اور بحریہ کے اہلکاروں کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے جس سے پورا ملک دہل اٹھا۔

 

پہلگام دہشت گردانہ حملے کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اس واقعہ کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ان 26 افراد کو کبھی فراموش نہیں کرے گا جنہوں نے

 

گزشتہ سال ایک ہی دن ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پورا ملک متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور دہشت گردوں کی سازشوں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔

Dawn
Dawn

متعلقہ خبریں

Back to top button