نیشنل
سابق چیف منسٹر این بھاسکر راو چل بسے – چند دن کے چیف منسٹر کے طور پر ہوئے تھے مشہور
متحدہ آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر نادینڈلا بھاسکر راؤ کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 90 برس تھی وہ گزشتہ چند دنوں سے حیدرآباد کے ایک خانگی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
سن 1984 میں اس وقت کے چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کے امریکہ جانے کے دوران انہوں نے تقریباً ایک ماہ تک ریاست کے چیف منسٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، تاہم مختصر مدت میں ہی ان کی حکومت ختم ہوگئی۔ وہ ریاستی تاریخ میں سب سے کم مدت تک چیف منسٹر رہنے والے لیڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔



