خراب موسم،چیف منسٹر تلنگانہ کے طیارہ کا رخ بنگالورو کی طرف موڑ دیا گیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی طیارے کا رخ خراب موسم کے باعث حیدرآباد کے بجائے بنگلورو کی جانب موڑ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہفتہ کی شام تقریباً 6:30 بجے
دہلی سے انڈیگو کی پرواز کے ذریعے حیدرآباد روانہ ہوئے تاہم حیدرآباد اور شمس آباد کے اطراف شدید بارش اور ناموافق موسمی صورتحال کے باعث طیارے کو لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی جس کے بعد پرواز کو بنگلورو منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی آج رات بنگلورو میں قیام کریں گے اور موسم بہتر ہونے کے بعد حیدرآباد روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ رکنِ پارلیمنٹ ویم نریندر ریڈی اور سابق ڈی سی سی صدر روہن ریڈی بھی موجود ہیں۔
اسی دوران حیدرآباد کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی تھیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔




