تلنگانہ

حیدرآباد میں نیلوفر کیفے کا فائر این او سی منسوخ

حیدرآباد: حالیہ عرصے میں پیش آنے والے آتشزدگی کے متعدد واقعات اور ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے تناظر میں محکمہ فائر سروسز تلنگانہ نے بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 پر واقع معروف نیلوفر کیفے کی تجارتی عمارت کا اچانک معائنہ کیا۔

 

محکمہ فائر سروسز کے افسران کی جانب سے کیے گئے معائنے میں فائر سیفٹی قوانین اور فائر لائسنس کی شرائط کی متعدد سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ حکام کے مطابق عمارت کی چوتھی منزل سے اوپر غیر قانونی طور پر ایک مکمل ریستوران چلایا جا رہا تھا

 

جو منظور شدہ منصوبے اور فائر سیفٹی شرائط کے خلاف ہے۔معائنہ رپورٹ میں انسانی جان و مال کو لاحق ممکنہ خطرات کی نشاندہی کیے جانے کے بعد ڈائریکٹر جنرل تلنگانہ فائر سروسز وکرم سنگھ مان (آئی پی ایس) نے نیلوفرکیفے کا فائر نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (فائر این او سی) فوری طور پر منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

 

محکمہ فائر سروسز نے واضح کیا ہے کہ عوامی مقامات پر فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈی جی فائر سروسز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگ سے بچاؤ کے حفاظتی اصولوں پر عمل کریں

 

اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انہوں نے تمام تجارتی و عوامی اداروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ فائر لائسنس کی شرائط کی مکمل پابندی کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button