تلنگانہ

حیدرآباد میں آٹھویں کی دو طالبات اسکول سے لاپتہ

حیدرآباد کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں دو طالبات کے لاپتہ ہونے کا معاملہ پیش آیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق 14 سالہ ہریکا  اور 13 سالہ  لکشمی درگا دونوں وویکانند نگر کے سری چیتنیا ٹیکنو اسکول کی آٹھویں جماعت کی طالبات ہیں۔ والدین کے مطابق، دونوں صبح ساڑھے 8 بجے اسکول کے لیے روانہ ہوئیں تھیں، لیکن شام ساڑھے 5 بجے جب والدین انہیں  لینے اسکول پہنچے تو ٹیچر اور پرنسپل نے بتایا کہ وہ اسکول سے جا چکی ہیں۔

 

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ والدین نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ ان کی بچیوں کو جلد از جلد بحفاظت واپس لایا جائے۔ معاملے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی  ہے۔

 

دو طالبات اسکول سے نکل کر باہر جانے کا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔ اس بنیاد پر پولیس تحقیقات کررہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button