تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس کےاقتدارمیں آنے پر 500 روپئے میں گیس سلنڈر: ریونت ریڈی

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس پارٹی نے اقتدارمیں آنے پر گھریلو پکوان گیس سلنڈر 500 روپے میں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں اشیا کی قیمتیں دوگنی ہو گئی ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کے عوام اب چیف منسٹر چندر شیکھر راو کی باتوں پر یقین کرنے کے موقف میں نہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ چندرشیکھر راو نے کہا تھا کہ وہ ایک دلت کو چیف منسٹربنائیں گے لیکن وہ وعدہ وفا نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button