چند منٹ میں گھر بیٹھے مردم شماری مکمل کریں -سیلف اینیومریشن کا طریقہ اس طرح ہے
تلنگانہ بھر میں سیلف اینیومریشن (خود اندراج) کا عمل 26 اپریل 2026 سے شروع ہو کر 10 مئی تک جاری رہے گا۔ شہری کہیں سے بھی 15 تا 20 منٹ میں اپنے خاندان کی تفصیلات درج کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے حکومت نے خصوصی پورٹل اور ایپ فراہم کی ہے۔
رجسٹریشن کا طریقہ (مرحلہ وار):
1. سب سے پہلے سرکاری ویب سائٹ (se.census.gov.in) پر جائیں۔
2. اپنی ریاست (تلنگانہ) منتخب کریں اور کیپچا مکمل کر کے “Verify & Proceed” پر کلک کریں۔
3. خاندان کے سربراہ کا نام اور موبائل نمبر درج کریں، پھر موصول ہونے والا OTP داخل کر کے تصدیق کریں۔
4. اپنی پسند کی زبان منتخب کریں (تلگو/انگریزی/ہندی)۔
5. پورٹل کے نقشے کی مدد سے اپنے گھر کی لوکیشن منتخب کریں اور ضلع، منڈل، وارڈ اور پن کوڈ کی تفصیلات کی تصدیق کریں۔
6. فارم میں گھر، سہولتوں اور اثاثوں سے متعلق تقریباً 27 تا 33 سوالات شامل ہوں گے۔
7. مکان کی دیواروں اور چھت کی نوعیت سے متعلق معلومات دیں۔
8. خاندان کے افراد کی تعداد درج کریں۔
9. پانی، بجلی، گیس اور بیت الخلاء جیسی سہولتوں کی تفصیلات فراہم کریں۔
10. ٹی وی، فریج، انٹرنیٹ اور گاڑیوں جیسے اثاثوں کی معلومات درج کریں۔
11. تمام معلومات کی جانچ کے بعد “Submit” بٹن پر کلک کریں۔
12. سبمٹ کرنے کے بعد آپ کو 11 ہندسوں پر مشتمل سیلف اینیومریشن آئی ڈی (SE-ID) ملے گی، جسے محفوظ رکھیں۔ یہ آپ کے موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی موصول ہوگی۔
اہم ہدایات:
1. 11 مئی سے 9 جون کے درمیان جب اینیومریٹر آپ کے گھر آئے گا تو صرف SE-ID دکھانا کافی ہوگا۔
2. آپ کی فراہم کردہ معلومات مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔
3. کسی بھی رہنمائی کے لیے ٹول فری نمبر 1855 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اس ڈیجیٹل عمل کے ذریعے آپ نہ صرف وقت بچا سکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔



