تلنگانہ

حیدرآباد میں اچانک دھواں دھار بارش

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں صبح سے ہی شدید دھوپ اور گرمی دیکھی گئی تاہم شام 4 بجے اچانک موسم تبدیل ہو گیا اور دھواں دھار بارش  ہوئی  ۔ بارش کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ حیدرآباد، سکندرآباد اورپرانا شہرکے کئی علاقوں میں دھواں دھار بارش ہوئی۔ بارش کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سڑکوں پربارش کا پانی جمع ہوگیا تھا۔جن  علاقوں میں بڑے پیمانے پر  بارش کی اطلاع ملی ہے ان میں اپل، ناگول، ایل بی نگر، تارناکہ، بوڈاپل، عنبرپیٹ، عثمانیہ یونیورسٹی، نامپلی، عابڈس، مہدی پٹنم اور ملک پیٹ ، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، امیرپیٹ اور پنجہ گٹہ اور پرانا شہر کے کئی حصے شامل ہیں ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آج اورکل شہرمیں بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button