جنرل نیوز

صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ محمد شعیب الحق طالب کا دورہ کھمم

ادارہ ادب اسلامی ہند کی شاخ کھمم کے قیام کے سلسلے میں صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ نے کھمم کا دورہ کیا اور وہاں ادب دوست حضرات سے ملاقاتیں کی گئی اس موقع پر مقامی حضرات کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کھمم میں ادارہ کی شاخ جلد قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ماہ اکتوبر کے تیسرے ہفتہ میں ادارہ قائم کیا جائے گا اور بہت جلد ایک کل ہند مشاعرہ کے انعقاد کا فیصلہ بھی لیا گیا اس موقع پر امیر مقامی و ناظم ضلع کھمم سے بھی گفتگو کی گئی ۔ صدر ادارہ تلنگانہ نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وہ جلد سے جلد ضلعی ہیڈکوارٹرس کا دورہ کرکے ادارہ کے قیام کے لیے اپنی مقدور بھر کوشش کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button