جنرل نیوز

نظام آباد میں ایک لاکھ روپے کا انکم سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے عہدیداروں کا انکار  _ طلبہ کو سنٹرل پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے مشکلات

پری میٹرک، پوسٹ میٹرک، شادی مبارک، سبسیڈی قرض کیلئے قائد ٹی آرایس سمیر احمد کی پرجاوانی میں نمائندگی 

نظام آباد:26/ ستمبر (اردو لیکس)ریونیو عہدیداروں کی جانب سے ایک لاکھ رقم پر مشتمل انکم سر ٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کیا جارہا ہے جس کی بناء پر سنٹرل پری میٹرک اسکالرشپ کے حصول کے خواہشمند طلباء اسکالرشپ کی رقم سے محروم ہونے کا خدشہ لاحق ہورہا ہے۔ سمیر احمد حرکیاتی قائد ٹی آرایس نے پیر کے دن پرجاوانی میں اعلیٰ عہدیداروں سے رجوع ہوتے ہوئے اس سلسلہ میں تحریری شکایت حوالے کی اور زور دیا کہ اسکالرشپ کے مستحق طلباء کو ایک لاکھ روپئے مشتمل انکم سر ٹیفکیٹ اجراء کرنے کے سلسلہ میں ریونیو عہدیداروں کو احکامات جاری کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اول تا دہم جماعت کے طلباء کو سنٹرل پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30/ ستمبر مقرر کی گئی ہے لیکن ریونیو عہدیدار طلباء کو ایک لاکھ روپئے مشتمل انکم سر ٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کررہے ہیں۔ ہزاروں بلکہ لاکھوں مستحق طلباء سنٹرل پری میٹرک اسکالرشپ سے محروم ہونے کا خدشہ لاحق ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں سمیر احمد نے انٹرمیڈیٹ اور ڈگری طلباء کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ برائے 2021 ء کی رقم 4 کروڑروپئے فوری اجراء کرنے کا ریاستی حکومت سے پرُ زور مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی رقم سے 3200 طلباء محروم ہورہے ہیں۔ سمیر احمد نے اپنی یادداشت میں شادی مبارک اسکیم کیلئے بروقت رقم جاری کرنے سبسیڈی قرضہ جات کی اجرائی کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button