نیشنل

گائے کو قومی جانور بنانے کا مطالبہ – یوگی بولے گائے پہلے ہی ہماری ماں ہے "ماں کے رشتہ کو اعلان کی ضرورت نہیں”

گائے پہلے ہی قوم کی ماں ہے، قومی جانور قرار دینے کی ضرورت نہیں: یوگی آدتیہ ناتھ

 

لکھنؤ: اترپردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے گائے کو قومی جانور قرار دینے کے مطالبہ کو "دوہرا معیار” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گائے پہلے ہی قوم کی ماں ہے اور ماں اور اولاد کے رشتے کو کسی سرکاری اعلان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

 

بجنور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض مولوی اور مولانا گائے کو قومی جانور قرار دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن ایک طرف گائے کے ذبیحہ کی حمایت اور دوسری طرف اسے قومی جانور بنانے کا مطالبہ کرنا "دوغلا پن” ہے۔

 

چیف منسٹر نے گائے کے ذبیحہ کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کی حکومت ایسے عناصر کے خلاف ایسی کارروائی کرے گی کہ آنے والی نسلیں بھی اس کے نتائج یاد رکھیں گی۔

 

انہوں نے حالیہ غازی آباد واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں ایک ہندو نوجوان کو اس کے مسلم دوست نے مبینہ طور پر قتل کر دیا تھا، کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنی چاہیے اور انہیں غلط راستے پر جانے سے روکنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button