تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو حادثہ میں بال بال بچ گئے

نظام آباد _ 9 نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر تارک راماراو آج ایک حادثہ میں بال بال بچ گئے۔ نظام آباد ضلع کے آرمور اسمبلی حلقہ میں بی آر ایس کے امیدوار جیون ریڈی کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے نکالی گئی ریلی میں یہ واقعہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے  وزیر کے ٹی آر  کھلی گاڑی میں جیون ریڈی اور دیگر کے ساتھ کھڑے تھے تو راستے میں برقی تار دیکھ کر  ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی اور کے ٹی آر کے ساتھ دیگر قائدین آگے جا گرے ۔ راجیہ سبھا ایم پی سریش ریڈی جو اسی رتھ پر سوار تھے نیچے گر گئے۔ انھیں معمولی چوٹیں آئیں۔ جس سے ایک بڑا خطرہ ٹل گیا کیونکہ چوکس سیکورٹی اہلکاروں نے وزیر موصوف کو پکڑ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button