تلنگانہ

تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس کے مختلف علاقوں کے عربی استاتذہ کی مجلسی رکن اسمبلی احمد بلعلہ سے دارالسلام میں ملاقات: 

حیدر آباد: 28 جولائی( پریس نوٹ)تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام چلائے جارہے تلنگانہ میں اقلیتی اقامتی اسکولس و جونیر کالجس کے عربی استاتذہ کا ایک نمائیندہ وفد خواجہ احمد حسین صدر مجلس مدینہ نگر یاقوت پورہ کی قیادت میں آج دارالسلام پہنچ کر مجلسی رکن اسمبلی ملک پیٹ جناب احمد بلعلہ سے ملاقات کی اور ایک تحریری یادداشت پیش کی۔

 

جس میں اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس میں خدمات انجام دینے والے عربی ٹیچرس کے مختلف مسائل پر مبنی یادداشت موجود تھی۔ تلنگانہ کے مختلف اسکولس و کالجس سے آئے عربی ٹیچرس نے دارالسلام میں مجلسی رکن اسمبلی کو تفصیلی طورپر بتایا کہ کافی عرصوں سے عربی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام زندگی میں بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہیں ۔ اور اسکے علاوہ دیگر امور پر بھی مجلسی رکن اسمبلی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اور نمائندگی کی گی

 

۔ اس سلسلہ میں عربی اساتذہ کو مجلسی رکن اسمبلی جناب احمد بلعلہ نے مثبت تیقن دیا۔ اس وفد میں حافظ مولانا عامر خان شاذلی’ مولانا امتیاز ندوی’ مولانا رفعت اللہ’ مولانا ابراہیم’ مولانا شیخ امام’ عالمہ فرحین بیگم’ عالمہ فرزانہ بیگم’ عالمہ کریم النساء’ عالمہ زیب النساء’ عالمہ صالحہ بیگم’ کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عربی اساتذہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button