تلنگانہ
حیدرآباد میں ٹماٹر اور ترکاریوں کی قیمت آسمان پر
حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں اس وقت ٹماٹر اور دیگر ترکاریوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہی۔ں قریب ایک مہینہ پہلے ٹماٹر جہاں 20 تا 30 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا اب اس کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رعیتو بازار اور ہول سیل مارکیٹ میں ٹماٹر کے قیمت 60 تا 80 روپے فی کلو ہے لیکن ریٹیل مارکیٹ میں اس کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ تاجرین کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ کے مطابق سربراہی میں کمی اور حالیہ بارش کی وجہ سے ٹماٹر کی فصلوں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ جہاں ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا وہیں دیگر
ترکاریوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھنڈی کی قیمت 70 روپے، بنس کی پھلی 100 روپے، دنڈے 60 روپے گوبھی 80 روپے اور ترائی کی قیمت 70 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ پیاذ کی قیمت میں بھی اضافہ درج کیا جارہا ہے۔