خاتون صحافیوں پر دہلی پولیس کی بربریت کے خلاف منگل کو حیدرآباد میں TUWJ کا احتجاج

کے این واصف
حیدرآباد۔ صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جناب ایم اے ماجد نے بتایا کہ قومی دارالحکومت دہلی میں خاتون صحافیوں کو پولیس کی جانب سے بربریت کا نشانہ بنانے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دہلی پولیس نے دو خاتون صحافیوں شاہین خان اور نفیسہ خان کو اس لئے بربریت کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی کی چیف منسٹر سے سوال کرنے کی کوشش کی جس پر دہلی پولیس نے انہیں گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
اس واقعے کے خلاف ملک بھر میں صحافی برادری و سیول سوسائٹی کے ارکان احتجاج کیا جارہا ہے اس سلسلے میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (iju ) کی جانب سے کینڈل لائٹ احتجاج منگل 8 ستمبر، شام 6 بجے یونین کے آفس، اولڈ پریس کلب، (ایل بی اسٹیڈیم) بشیر باغ پر منظم کیا جائے گا ۔
یونین نے صحافی برادری اور سیول سوسائٹی اراکین سے بھاری تعداد میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔ ۔



