تلنگانہ

گلے میں مٹن کے ہڈی پھنس جانے سے ایک شخص کی موت۔ تلنگانہ میں واقعہ

حیدرآباد:  جن شکتی سابق نکسلائیٹ کی موت گلے میں مٹن کی ہڈی پھنسنے سے ہوئی۔ ارکان خاندان کے مطابق ریاست تلنگانہ محبوب آباد ضلع کے کوناپورم گاؤں کا رہنے والا متیا (58) سال ماضی میں جن شکتی نکسلائٹ کے طور پر کام کیا‌کرتا تھا۔ اس نے کچھ سال پہلے ہتھیار ڈال دیے تھے اور گاؤں میں کھیتی باڑی کر کے اپنے خاندان کی کفالت کر رہا تھا۔ جمعرات کے روز متیّا کی بیوی اپنے رشتہ دار کے گھر تقریب میں شرکت کیلئے گئی ہوئی تھی۔متیا اپنے بیٹے نریش کے ساتھ رات گھر پہنچا۔ انھوں نے مٹن بنایا رات کو باپ بیٹا ایک ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ متیا کے گلے میں مٹن کی ہڈی پھنس گئی‌جس۔کے‌نتیجہ میں وہ سانس نہیں لے پا رہا تھا۔ کچھ ہی دیر میں اس‌کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button