نیشنل

پاکستان کے ڈرون اور میزائل حملوں پر ہندوستانی وزارتِ دفاع کا بیان

پاکستان کے ڈرون اور میزائل حملوں پر بھارتی وزارتِ دفاع کا بیان

 

نئی دہلی: پاکستان کی جانب سے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کیے گئے حملوں پر ہندوستانی وزارتِ دفاع نے بیان جاری کیا ہے۔ بیان کے مطابق جموں، پٹھانکوٹ اور ادھمپور میں قائم ہندوستانی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

 

وزارتِ دفاع کے مطابق بھارتی فوج نے طے شدہ رہنمایانہ اصولوں کے مطابق بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس کی بدولت نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کسی قسم کی تباہی ہوئی۔

 

مزید کہا گیا کہ ملک کی عوام کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے افواج مکمل طور پر تیار اور مستعد ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button