گریٹر حیدرآباد سمیت کئی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ، آدھی رات کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش

گریٹر حیدرآباد سمیت کئی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ، آدھی رات کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش
حیدرآباد: : حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے گریٹرحیدرآباد سمیت تلنگانہ کے کئی اضلاع کے لیے اہم انتباہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند گھنٹوں میں ریاست بھر میں گرج چمک اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ بارش کا امکان ہے
جس کے پیشِ نظر ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔خاص طور پر گریٹر حیدرآباد کے علاقوں حیدرآباد، رنگا ریڈی اور میڑچل کے شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق آدھی رات تقریباً 1 بجے کے بعد شہر اور مضافاتی علاقوں میں تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تلنگانہ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے پیشِ نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے عوام سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔خاص طور پر رات کے وقت سفر کرنے والے
ڈرائیورس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر جمع پانی کا خیال رکھیں اور انتہائی احتیاط کے ساتھ سفر کریں۔




