تلنگانہ

حیدرآباد ۔‌کرکٹ کھیلنے کے دوران ہارٹ اٹیک نوجوان کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں واقع میڑچل ضلع کے کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ رامپلی دائرہ میں واقع ایک کرکٹ گراؤنڈ میں 32 سالہ نوجوان پرنیت کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔

 

ذرائع کے مطابق پرنیت "تیاگی اسپورٹس وینیو” گراؤنڈ پر کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اچانک اُسے سینے میں شدید درد محسوس ہوا اور وہ گر پڑا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے فوری طور پر اُسے اسپتال منتقل کیا

 

لیکن ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اُسے مردہ قرار دیا۔ اس واقعہ سے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button