تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کی بیوی کا بی جے پی قیادت کو مکتوب

حیدرآباد: بی جے پی سے معطل گستاخ حیدرآباد کے حلقہ گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی بیوی نے بی جے پی قیادت سے وضاحت پیش کرنے کیلئے مزید وقت طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ شان رسالت صلعم میں گستاخی پرمسلمانوں میں پائی جانے والی شدید غم وغصہ کی لہرکودیکھتے ہوئے روڈی شیٹرملعون راجہ سنگھ کو بی جے پی نے پارٹی سے معطل کردیا تھا۔ بی جے پی کی مرکزی تادیبی کمیٹی نےراجہ سنگھ کو نوٹس وجہہ نمائی جاری کرتے ہوئے اس سے دس دن کے اندرجواب دینے کی خواہش کی تھی کہ اسے کیوں نہ پارٹی سے معطل کیا جائے۔

اس وقت راجہ سنگھ جیل میں ہے اورکل جواب دینے کی مہلت ختم ہورہی ہے۔ اس دوران آج اس کی شریک حیات اوشابائی نے پارٹی قیادت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہ راجہ سنگھ اس وقت جیل میں ہے اس لئے اسے دی گئی مہلت میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button