نیشنل

اترپردیش،درگا پوجا کے پنڈال میں لگی بھیانک آگ 5 ہلاک 60 سے زائد زخمی

نئی دہلی: ریاست اترپردیش میں درگا پوجا کے پنڈال میں بھیانک آگ لگنے کی وجہہ سے 3 افراد کی موت اور64 افراد کے جھلس جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔ یہ حادثہ بھدوہی میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق پنڈال میں درگا ماتا کے درشن کے لیے 150 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت اسٹیج پر ڈرامہ شروع ہی ہوا تھا کہ اچانک اسٹیج کے قریب کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ لوگوں کو سمجھنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ چاروں طرف چیخ و پکار تھی۔ لوگوں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن تب تک آگ نے پورے پنڈال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔جھلس جانے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں میں 12 اور 10 سال کے دو لڑکے اور 45 سال کی ایک خاتون بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button