نیشنل

وزیرِ اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کا مطالبہ

نئی دہلی: کاکروچ جنتا پارٹی ہفتہ کے روز دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا اور احتجاج کرے گی۔ پارٹی کے بانی ابھجیت دیپکے کی قیادت میں ہونے والے اس احتجاج میں مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

 

مختلف امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے واقعات کے باعث نوجوانوں میں پیدا ہونے والی بے چینی کے بعد اس احتجاج کی اپیل دی گئی ہے۔احتجاج میں شرکت کے لیے ابھجیت دیپکے بوسٹن سے بھارت پہنچ چکے ہیں۔ دہلی پولیس نے احتجاج کی اجازت دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود پولیس افسران نے ابھجیت سے ملاقات کرکے انہیں احتجاج کی باضابطہ اجازت

 

دی۔ احتجاج کے پیش نظر علاقے میں بھاری پولیس تعینات کی گئی ہے۔سی جے پی کا کہنا ہے کہ نوجوان اس بدعنوان حکومت اور اس کے نظام سے تنگ آ چکے ہیں۔ پارٹی نے مطالبہ کیا کہ دھرمیندر پردھان استعفیٰ دیں۔

 

کاکروچ جنتا پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا۔پارٹی نے اپنی پوسٹ میں لکھا "وزیرِ اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے!”یہ مطالبہ جنتر منتر پر جاری احتجاج

 

کے دوران سامنے آیا جہاں پارٹی اور اس کے حامی امتحانی بے ضابطگیوں طلبہ کے مسائل اور سیاسی جوابدہی کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔احتجاج سے قبل سی جے پی کے حامیوں نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا

 

مطالبہ تیز کر دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا "ہم نے وزیرِ تعلیم کو منتخب کیا ہے اور انہیں ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے تنخواہ ملتی ہے۔ ان کے دورِ اقتدار میں کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں چلا گیا ہے۔”حامیوں نے نعرے لگائے

 

"کاکروچ آ رہے ہیں دھرمیندر پردھان جا رہے ہیں!”کاکروچ جنتا پارٹی نے اپنے حامیوں سے پرامن اور آئینی طریقے سے احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔پارٹی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا "اگر کوئی شخص غلط حرکت کرنے کی کوشش کرے

 

تو فوراً اس کی ویڈیو بنائیں یا پولیس کو اطلاع دیں۔ ہر حال میں امن و امان برقرار رکھنا ضروری ہے۔”اتر پردیش کے ضلع جون پور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سنجیو کمار جو سی جے پی کے حامی ہیں احتجاج میں شرکت کے لیے نئی دہلی

 

پہنچے۔انہوں نے کہا "امتحانات میں اتنی بڑی بے ضابطگیوں پر سیاسی رہنماؤں کا احتساب ہونا چاہیے۔ وہ ایسی خرابیوں کو کیسے نظر انداز کر سکتے ہیں؟”انہوں نے امتحانی نظام میں شفافیت اور ذمہ داری یقینی بنانے اور قصورواروں کے

 

خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ابھجیت دیپکے نے ایکس پر لکھا "تمام کاکروچ سیدھے جنتر منتر پہنچیں ۔انہوں نے اپنے حامیوں سے وقت پر جنتر منتر پہنچ کر تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button