تلنگانہ

تلنگانہ میں 13 نومبر کو دیوالی کی تعطیل _ سرکاری و خانگی دفاتر اور تعلیمی اداروں کو پیر کو چھٹی

حیدرآباد _ تلنگانہ میں دیوالی کی تعطیل میں تبدیلی کرنے کا  حکومت نے اہم فیصلہ لیا ہے  اس سلسلے میں جمعہ کو ایک  اعلان کیا گیا۔ پیر کو دیوالی کی تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ پہلے اعلان کے مطابق، حکومت نے 12 نومبر اتوار کو دیوالی کی تعطیل کا اعلان کیا ہے اور تازہ ترین احکام میں تعطیل کی تاریخ کو تبدیل کر کے  13 نومبر پیر کردیا گیا ہے ۔

 

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین، تنظیموں اور خانگی اداروں کو تبدیل شدہ چھٹی پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ تاریخ میں تبدیلی کے ساتھ ہی سرکاری اور خانگی اسکولوں اور کالجوں میں دوسرے ہفتہ (11 نومبر)، اتوار (12 نومبر) اور پیر (13 نومبر) کو تین دن کی تعطیلات ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button