جرائم و حادثات
کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر شعلہ پوش،ایک شخص زندہ جل گیا۔حیدرآباد کھمم ہائی وے پر حادثہ

حیدرآباد: حیدرآباد۔کھمم قومی شاہراہ پر سوریہ پیٹ کے قریب پِلاّلمری کے مقام پر سڑک حادثہ پیش آیا۔ کھمم کی جانب جانے والی ایک کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے ساتھ ہی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
حادثے کے چند ہی منٹوں میں پوری کار آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ کار میں سوار ایک شخص زندہ جل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
پولیس نے زندہ جل جانے والے شخص کی شناخت اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردیہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



