ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے طالب علم رضا محمد کو یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا UWA میں مکمل اسکالرشپ کے ساتھ داخلہ

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ہونہار طالب علم رضا محمد ٹی۔ نے ایک اہم تعلیمی کامیابی حاصل کرتے ہوئے The University of Western Australia (UWA) کے ممبئی کیمپس میں Bachelor of Advanced Computer Science کی تعلیم کے لیے مکمل اسکالرشپ حاصل کی ہے۔
رضا کو اسکالرشپ سے متعلق اعزاز UWA India کے ممبئی کیمپس کے گرینڈ لانچ کے موقع پر مہاراشٹر کے چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے پیش کیا گیا، جہاں مغربی آسٹریلیا کے پریمیئر راجر کک بھی موجود تھے۔ UWA نے ستمبر 2026 میں ممبئی کیمپس کا باضابطہ آغاز کیا، جو ہندوستان میں یونیورسٹی کا پہلا بین الاقوامی برانچ کیمپس ہے۔
رضا نے انٹرمیڈیٹ کے زمانے ہی سے coding اور software development میں غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ وہ کم عمری میں coding سے وابستہ ہوگئے تھے اور اپنے مختلف projects کے ذریعے عملی تجربہ حاصل کیا۔ انہوں نے OpenAI Codex Hackathon میں 2,500 سے زائد درخواست گزاروں میں منتخب ٹیم کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی تھی، جبکہ متعدد hackathons میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔
ایم ایس نیٹ آئی آئی ٹی اکیڈیمی میں تعلیم کے دوران بھی رضا نے اپنی coding سرگرمیوں کو جاری رکھا۔ وہ ہاسٹل میں رہتے ہوئے ہر اتوار اپنے online clients کے لیے کام کرتے تھے اور اپنے projects کو عملی کاروباری تجربے میں تبدیل کر رہے تھے۔
یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کا ایڈوانسڈ کمپیوٹر سائنس پروگرام آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس، سائبر سیکیورٹی اور کوانٹم کمپیوٹنگ جیسے شعبوں میں مہارت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈ یمی نے رضا کی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے طلبہ میں ٹیکنالوجی، innovation اور عالمی معیار کی تعلیم کے لیے بڑھتی دلچسپی کی مثال قرار دیا۔



